لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت، دانشور، خدمتِ انسانیت کے درخشاں ستارے اورالخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں بچوں کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے سفیر امجد اسلام امجد کی یاد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدور محمد عبدالشکور، احسان اللہ وقاص اور ذکراللہ مجاہد، علی ذیشان امجد، خالد مسعود، مجیب الرحمٰن شامی، سعدیہ قریشی، آمنہ مفتی، سلمٰی اعوان، سعود عثمانی، ڈاکٹرعاصم اللہ بخش، علم وادب اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں امجد اسلام امجد کی اردو ادب کیلئے خدمات کو خراجٍ عقیدت پیش کیا گیا۔