ملتان (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کینگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ۔202 رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 4 بالز قبل حاصل کرلیا ¾ اعظم خان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پی ایس ایل 8 کے 19 ویں میچ میں کراچی کینگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کینگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ کینگز کی جانب سے بلے باز ایڈم ¾ طیب طاہر اور عرفان خان نے 30`19`20 رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان عماد وسیم نے 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔باﺅلر ٹوم کران نے 2 ¾ رومان رئیس ¾ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلا م آباد کی جانب سے بلے باز ایلکس ہیلز ¾ ڈیوسن اور فہیم اشرف نے بالترتیب 22`34 اور 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بلے باز اعظم خان نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔اسلام آباد نے 19.2 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے۔ نائب کپتان محمد آصف نے دو گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا لگا کر میچ جتوانے میں کامیاب ہوئے۔ باﺅلر محمد عامر ¾ عامر یامین اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔