نیسلے نے بیسٹ پریکٹس سسٹین ایبلیٹی ایوارڈ جیت لیا

Mar 04, 2023


کراچی(کامرس رپورٹر)نیسلے پاکستان نے لیونگ دی گلوبل کمپکٹ بیسٹ پریکٹس سسٹین ایبلیٹی ایوارڈز 2022 میںدوسرا انعام جیت لیا۔ایوارڈ کااعلان یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپکٹ (UNGC ) نیٹ ورک کے مقامی چیپٹر کی طرف سے نیسلے پاکستان کے پائیدار ترقی کے اہداف اور اپنے کاروبار کو یو این گلوبل کمپیکٹ کے دس اصولوں کے مطابق چلانے کے عزم کے اعتراف میں کیا گیا۔جیسن اوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا”ایوارڈملنا یو این ایس ڈی جیز(SDGs) کےلئے نیسلے کے عزم اور لگن کا ثبوت ہے ۔ یو این جی سی کاروباری اصولوں کا توثیق کنندہ ہونے کی حیثیت سے ہم مشترکہ ترقی اور پائیداری کےلئے طبقات کی بہتری کےلئے ایک قوت کے طور پر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔نیسلے سی ایس وی) (CSVے فلسفے میں یقین رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد آج اور آنے والی نسلوں کےلئے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے خوراک کی طاقت کو بروئے کار لانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سی ایس وی ہماری ویلیو چین میں ہمارے کاروباری ماڈل کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ نیسلے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے، فصیح الکریم صدیقی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان نے کہا ” نیسلے کی کوششیں پاکستان میں پائیدار کاروبار کے طریقوں کے لئے یواین جی سی (UNGC) کے اصولوں کے مکمل مطابق ہیں۔میں یو این ایس ڈی جیز کے مطابق بہترین طریقوں اور پائیداری کے فروغ کےلئے نیسلے مبارک باد دیتاہوں۔ نیسلے پاکستان 2025 تک اپنے پیکیجنگ کو 95 فیصد ری سائیکل یا دوبارہ استعمال کے قابل بنا کر ویسٹ سے پاک مستقبل کے حصول کےلئے انتھک کوششیں کررہا ہے۔ نیسلے پاکستان کاربن کے اخراج میں کمی کرکے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے جس کےلئے وہ 2030 تک کاربن کے اخراج کو نصف اور 2050تک زیرو تک لانے کےلئے کوشاں ہے۔یو این جی سی (UNGC) پائیدار اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ پالیسیوں کو اختیار کرنے اور ان کے نفاذ کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے عالمی سطح پر تعاون کےلئے نان بائیڈنگ پیکٹ ہے۔لیونگ دی گلوبل کمپکٹ بیسٹ پریکٹسز سسٹین ایبلیٹی ایوارڈز ہر سال گلوبل کمپکٹ نیٹ ورک پاکستان کی طرف سے معقد کیے جاتے ہیں۔
نیسلے پاکستان 

مزیدخبریں