ایدھی فائونڈیشن نے فروری میں 11743مریضوں ‘میتوں کو گھروں تک پہنچایا

Mar 04, 2023


لاہور(نمائندہ خصوصی)ایدھی فاو نڈیشن لاہور کی فروری 2023ء کی کارکردگی رپورٹ‘ 11743مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں مختلف حادثات میں ہلاک 74افراد کو بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔زخمی 246افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔9774 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1969 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔44 لاوارث میتوں کو کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔

مزیدخبریں