لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹرز کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے انصاف کی فراہمی اور زندگیاں بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں رہنمائی مل رہی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ ماہ فروری میں ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز سے مجموعی طور پر 1860 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔