لاہور(خصوصی نام نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے کہا اللہ کی زمین پر نظام مصطفیؐ کے بغیر انسانیت کو سکون اور راحت میسر نہیں ہو سکتی۔ نظام مصطفیؐ ہی واحد نظام ہے جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی رشد و ہدایت کیلئے دنیا پر اتارا۔ مخلوق اللہ جب تک خالق کے نظام کو دل سے تسلیم نہیں کرتی مصیبتوں اور پریشانیوں سے چھٹکارا ممکن نہیں۔