لاہور (نیوز رپورٹر )انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سیکرٹری جنرل انجینئر ا میر ضمیر خان نے کہا ہے کہ آئی ای پی کے زیراہتمام آج ہفتہ کے روز ورلڈ انجینئرنگ ڈے منایا جارہا ہے۔ ایکسپو سنٹر میں تقریب ہو گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس تقریب میں وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان چیف گیسٹ ہوں گے۔ ملک بھرکے اداروں کے انجینئرز شریک ہوں گے۔ آئی ای پی کی طرف سے ملک کے 25 معروف انجینئرز کو انکی خدمات پر شیلڈ دی جائیں گی جبکہ احسن اقبال اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان انجینئرز کیلئے اہم اعلانات بھی کریں گے۔ ا میر ضمیر خان نے کہا کہ آج انجینئرز کے ساتھ ملکر معاشی ماہرین سیاست دان اور صنعتکاروں کا ملکر پالیسیاں بنانا ضروری ہے تاکہ ملک آگے چل سکے۔