لاہور قلندرز کے کھلاڑی ریسٹ ڈے میں گالف کلب پہنچ گئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ریسٹ ڈے میں گالف کلب پہنچ گئی۔لاہور قلندرز کے کرکٹر ڈیفنس رایا گالف کلب پہنچے اور وہاں وقت گزار کر خود کو تازہ دم کیا۔گالف کلب میں لاہور قلندرز کے کرکٹرز کے درمیان سب سے لمبی ڈرائیو مارنے کا مقابلہ بھی ہوا۔کرکٹرز نے یہ مقابلہ گالف کلب کے ڈرائیونگ رینج میں کیا، لاہور قلندرز کے کھلاڑی اس دوران ایک دوسرے کیساتھ ہنسی مزاق کرتے رہے۔کم ڈرائیو لگنے پر کرکٹرز نے ایک دوسرے کیساتھ مزاق بھی کیا۔ فخر زمان نے اپنے بیٹے زین کے ساتھ مقابلہ بھی کیا، وہ صاحبزادے کو ڈرائیو مارنا سکھاتے رہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ڈرائیونگ رینج میں کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا، پہلے بھی ڈرائیونگ رینج آتا رہا ہوں، خوب مزہ آتا ہے۔راشد خان نے کہا کہ میں نے ڈرائیو میں حارث رئوف کو شکست دی، گالف کھیل کر اچھا لگا، بہت دن بعد تفریح ملی ہے۔پی ایس ایل میں نائٹ میچز چل رہے ہیں اور ٹریننگ بھی جاری ہے، یہاں آکر سورج بھی دیکھ لیا۔حارث روف نے گالف کورس آمد پر کہا کہ یہاں آکر بہت مزہ آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...