لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہراکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹکٹ پالیا۔اندور میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 109 رنز بناکر ڈھیر ‘ آسٹریلیا نے 197 رنز بنائے اور 88 رنز کی برتری حاصل کی‘ دوسری اننگز میں بھارتی سورما 163 رنزپر ڈھیر‘کینگروزنے 76 رنز کا ہدف میچ کے تیسرے روز ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ننھین لائن نے میچ میں 11 جبکہ میتھیو کوہنیمن نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل کیلئے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے تاہم میچ ڈرا یا ہارنے کی صورت میں فائنل کھیلنے کے امکانات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
آسٹریلیا بھارت کو تیسرا ٹیسٹ میچ ہرا کر آئی سی سی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
Mar 04, 2023