احمد شہزاد رانا پی سی بی کے الیکشن کمشنر مقرر

Mar 04, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)احمد شہزاد فاروق راناایڈووکیٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف نے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل کی الیکشن کمشنر کے طور پر تعیناتی کی ہے۔ احمد شہزاد فاروق کی تعیناتی پی سی بی آرٹیکل 29 کے تحت کی گئی جنہوں نے 13 ڈپٹی الیکشن کمشنر بھی تعینات کردیئے ہیں۔تعینات الیکشن کمشنر اپنے اضلاع میں شفاف الیکشن کروائیں گے۔احمد شہزاد رانا نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی سے ملاقات کی، جس میں 50 اضلاع میں ہونے والے انتخابی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں