لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کھلاڑیوںکیلئے انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ‘لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف غیر معمولی کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔ مین آف دی میچ سکندر رضا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا گیا ۔راشد خان کو میچ میں شاندار فیلڈنگ پر آئی فون تحفے میں دیا گیا ۔حارث رؤف کو بہترین باؤلنگ پر سال بھر کیلئے سٹار لیٹ شوز کا تحفہ دیا گیا ۔سی او او ثمین رانا نے میچ کے بعد تقریب میں انعامات کا اعلان کیا۔