راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد شہاب نے مختلف مقدمات میں 7ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا، ایک کیس داخل دفتر اور5استغاثے خارج کر دیئے، عدالت نے تھانہ بنی میں درج چوری کے مقدمات میں اللہ دتہ، ملزم رحم شاہ،تھانہ چکری میں درج مقدمے میں ملزم امیر افضل، تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں ملزم یعقوب حسین، تھانہ دھمیال میں درج مقدمے میں ملزم نصیر تھانہ چونترہ میں درج مقدمے میں ملزم شبیر احمد کو اشتہاری قرار دے دیا، تھانہ بنی میں درج اسلحے کے مقدمے میں ملوث ملزم حبیب الرحمان کا کیس داخل دفتر کر دیا۔
عدالت نے مختلف مقدمات میں 7ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا
Mar 04, 2023