راولپنڈی انتظامیہ ان ایکشن 25اڈہ مالکان کیکلاف مقدمات 2ڈی کلاس سٹینڈز سیل


راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) راولپنڈی  کے گنجان آباد علاقے پیر ودہائی میں عرصہ سے قائم غیر قانونی ٹرا نسپورٹ اڈوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی،  25اڈہ مالکان کے خلاف مقدمات اور 2ڈی کلاس سٹینڈ ز کو سیل کرتے ہوئے آ پریشن مکمل طور پر بند کرادیا گیا، رپورٹ کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کو شکایات موصو ل ہورہی تھیں کہ پیر ودہائی کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہو چکے ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی میں کی جا رہی ، کچھ دنوں قبل کمشنر اور ڈی سی نے پیر ودہائی کا دورہ کیا جنہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راشد علی کو ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے پیر ودہائی میں کریک ڈائون کرتے ہوئے  ڈان کوچ،آفریدی ٹریول،نیو موٹرویز،نیشنل ٹرانسپورٹ ویز اور دیگر غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25افراد وقاص سعید احمد، محمد عبداللہ وغیرہ 25مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا کر ان کو ختم کرادیا گیا،، اس کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے نے نامناسب انتظامات کی وجہ سے دو ڈی کلاس سٹینڈز کو بھی سیل کر دیا اور ان کا آپریشن معطل کر دیا، اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے  راشد علی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر آ پریشن کیا جائے گا ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی  گئیں۔

ای پیپر دی نیشن