کینٹ بورڈ  حکام سے  مذکرات، احاطہ مٹھو میں د کانیں ڈی سیل 


راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) کینٹ بورڈ کی جانب سے احاطہ مٹھو میں سیل کی گئی دکانوں کو ڈی سیل کردیا گیا انجمن تاجران احاطہ مٹھو خان کے صدر اجمل خان مہمند نے بروز پیر کو کینٹ بورڈ آفس کے باہر احتجاج کی کال دی ہوئی تھی انتظامیہ کے ساتھ مذکرات ہونے پر احتجاج کی کال واپس لے لی ہے انجمن تاجران احاطہ مٹھوخان کے صدر اجمل خان مہمند نے مزید کہا کہ ڈی جی لینڈ اور سی او کینٹ بورڈ سے بات ہوئی ہے وہ اولڈ گرانٹ اور لیز کے حوالے سے مرکزی تاجر تنظیم اور تمام بازاروں کی صدور سے مشاورت اور تجاویز لے کر پھر کوئی حکمت عملی طے کریں گے اجمل خان مہمند نے لیز کے خلاف احتجاج میں ساتھ دینے پر  کینٹ بورڈ کے رہائشیوں دکانداروں سابق ایم این اے ملک ابرار ،اسامہ چوہدری ڈی جی لینڈ اور سی او کینٹ بورڈ شیخ حفیظ ظفر قادری دیگر  کا بھی  شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن