پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پر طنز کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل جبکہ اسد کو راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔