شہریوں کا بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پشاور کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین کا جینا محال کر رکھا ہے ۔گھنٹوں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔شہر کے علاقہ سول کوارٹرز اور نوتھیہ میں گھنٹوں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔سکول جانیوالے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ اہلیان علاقہ کے مطابق بل باقائدگی سے ادا کرتے ہیں اسکے باوجود گیس لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔