وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔ ہفتہ کو عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لئے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہوگئے۔ سلمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔(ن)لیگ کے کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔
وزیراعظم کے بیٹے نےگلدستہ لانے والے لیگی کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا
Mar 04, 2023 | 14:18