جیل حکام سے ایک شکایت، کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا‘اسد عمر کا طنز 

Mar 04, 2023 | 14:32

ویب ڈیسک

تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں

 پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے کہ کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں کو جمعہ کی شب رہا کر دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں