مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ٹڈیاں پکڑنے پر تنبیہ

Mar 04, 2023 | 17:23

ویب ڈیسک

 شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں،حکام

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ حشرات وانسداد امراض حیوانات ونباتات وقا اور ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد صحرائی ٹڈی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں پندرہ اپریل تک ٹڈیاں پکڑنے پر پابندی عاید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مراکز نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کیڑے مار دواﺅں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو۔حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ٹڈیوں کو کیڑے مار دوا کے ساتھ جمع نہیں کیا جاتا مگر ان کے زہر سے متاثرہ کیڑے کھانے کی وجہ سے انہیں کھانے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔دوسری طرف ماہرین نے ایسی صحرائی ٹڈیوں کے کھانے کے خلاف متنبہ کیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں