سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب میں اضافی پانی چھوڑ دیا جس کے بعد ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا پانی بڑھ کر ایک لاکھ آٹھ ہزار چھ سو چورانوے کیوسک ہوگیا۔ بھارت نے دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم پر روک رکھا تھا جس کی وجہ سے دریائے چناب کا پانی چند ہزار کیوسک تھا اور دریا خشک ہو چکا تھا لیکن حالیہ بارشوں کے بعد بھارت نے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ کر دیا۔
بھارتی آبی جارحیت: بگلیہار ڈیم پر روکا پانی دریائے چناب میں چھوڑ دیا
Mar 04, 2024