اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز(پی پی پی پی)کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزارتیں دیے جانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہیں، نامزد وزیراعظم شہباز شریف جس کو چاہیں کابینہ کا حصہ بنائیں۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار کی بات ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے کی تھی۔