اتحادی حکومت ملک و قوم کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھے گی: زرداری

Mar 04, 2024

اسلام آباد (اے پی پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی میرا وزیر ا عظم تھا  اور اب بھی میرا نامزد امیدوار ہے۔انہوں نے اتوار کو اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت تشکیل پانے کے بعد قوم اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو بہت محنت سے کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں