فیروزوالہ ( نامہ نگار)رچنا ٹاؤن سب ڈویژن لیسکو جی ٹی روڈ گرڈ میں فنی خرابی کے باعث بجلی بار بار ٹرپ کے باعث جی ٹی روڈ، رانا ٹاؤن، رچنا ٹاؤن، پیپلز کالونی فیروز والا کے علاوہ دیگر علاقوں میں شہریوں کے قیمتی سامان جن میں فریج،ٹی وی اور دیگر الیکٹرک اشیاء جل گئے ، شہریوں نے اس واقعہ پر واپڈا کیخلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث لیسکو کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ایس ڈی او سمیت کمپلین پر تعینات اہلکار فون بھی نہیں اٹھاتے ۔اعلیٰ حکام بدانتظامی اور عملے کے رویے کا نوٹس لیں۔