منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی کا پورا سامان مہیا کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارک باد دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین کو بھی مبارک باد دی۔، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانی خدمت کر رہی ہے، یتیموں کی کفالت، سستا کھانا ،دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم و صحت کے شعبہ میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،سید امجد علی شاہ، حمیرا بھٹو،انجم نثار،دیوان غلام محی الدین، علامہ عین الحق بغدادی،ڈاکٹر عابد عزیز، نوراللہ صدیقی، عائشہ مبشر نے اظہارِ خیال کیا۔ ایک ہزار مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔تمام دلہنوں اور دلہوں کو تحائف دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن