فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلع شیخوپورہ میں ہر ماہ ہونے والی اربوں روپے کی غیر مقولہ ا ملاک کی رجسٹریوں میں مبینہ طور پر بینکوں کی جعلی مہریں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں رجسٹری برانچوں کے بعض ملازمین کے علاوہ ان کے منظور نظر اشٹام فروش اور وثیقہ نویس بھی ملوث ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں ایک شخص نعیم ہارون نے تفصیلی درخواست ڈپٹی کمشنر کو دی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف کو انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ بینکوں کی جعلی مہروں کی مدد سے لاکھوں روپے سرکاری فیس وصول کیے جانے کی جعلی رسیدیں تیار کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں ایسی بیسیوں رجسٹریوں کا عنوان اور نمبر بھی درج کیے گئے ہیں جن کی جن کی منظوری میں شیڈول سے کم فی سے سٹام ڈیوٹی اور دیگر واجبات وصول کیے گئے ہیں ۔
فیروز والہ : اربوں روپے کی غیر مقولہ ا ملاک کی رجسٹریوں میں مبینہ بینکوں کی جعلی مہریں استعمال کئے جانے کا انکشاف
Mar 04, 2024