لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے راہنماوں ملک رشید‘کامران مجید اور عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود ختم ہو گئے لیکن آج اللہ کے فضل و کرم سے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ جس کی سندھ اور بلوچستان دو صوبوں میں مکمل حکومت ہے اور ن لیگ کی وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے بنی ہے۔ وقت حالات اور آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے آج پیپلز پارٹی نے ملک بھر کے کونے‘ کونے سے کامیابی حاصل کی باقی جماعتیں تو انتخابات میں علاقای جماعتیں بن کر رہ چکی ہیں لیکن بھٹو شہید اور بی بی شہید کی جماعت ملک بھر کی جماعت بن چکی ہے۔
پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے خود ختم ہوگئے : ملک رشید‘کامران مجید‘عاقب سرور
Mar 04, 2024