آصف زرداری نے ملک کو سیاسی بحران سے نکال لیاـ: میاں ایوب

Mar 04, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے بلا شبہ اس بات کا کریڈٹ آصف علی زرداری کوجاتا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو سیاسی بحران سے نکال لیا اور آج ہمارے ہی قاید کی وجہ سے شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ تحریک انصاف والے اسمبلی میں شور شرابہ اور منفی سیاست کی بجاے مثبت سیاست کی طرف آیں گے۔

مزیدخبریں