لاہور(نامہ نگار)پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی جماعتوں کو اگر ملک میں سیاسی استحکام درکار ہے تو انہیں مل کر اس کیلئے کام کرنا ہوگا۔ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تعمیر کرنے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں عثمان ملک اور راو خالد نے چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ کوئٹہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین،قانون،جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کا علم بلند کیا ہے۔9مارچ کو آصف علی زرداری انشا اللہ بھاری اکثریت سے صدر مملکت بن جائینگے۔