پاکستان فرنیچر کونسل بین الاقوامی ہانگ کانگ ایکسپو میں شرکت کرے گی

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے 27 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی ہانگ کانگ ایکسپو میں شرکت کرے گی۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو یہاں محمد اریب کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ہزاروں عالمی نمائش کنندگان، سرمایہ کار، درآمد و برآمد کنندگان اور خریدار اس تجارتی میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی بھی عالمی مارکیٹ میں تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اپنی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن