لاہور(خصوصی نامہ نگار)دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے میاں محمد شہبازشریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میاں شہباز شریف ایک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، امید ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں میں نکالنے میں کامیاب ہوگی، تمام سیاسی جماعتوںکو متحد ہوکر ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی ،بحرانوں سے نجات کیلئے سیاسی اورمعاشی استحکام انتہائی ضروری ہے۔ غربت اور بیروزگاری ملک کو درپیش بڑے مسائل ہیں، قوم کو ایک معاشی بحران کا سامنا ہے اس بحران کے حل کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے۔ تمام مسائل کے حل کیلئے سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔