امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دارقرار

Mar 04, 2024

صنعاء(این این آئی ) یمنی حوثیوں کی وزارت ٹرانسپورٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ بحیرہ احمر کے علاقے میں سمندر کے نیچے بچھائی گئی انٹر نیٹ کیبلز کو امریکی و برطانوی بحریہ کے جہاز وں نے نقصان پہنچایا ہے۔یمن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ وبرطانیہ کی ان کارروائیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مواصلات اور معلومات کی ترسیل میں کے بہا میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔یمنی حوثیوں کی وزارت کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی و برطانوی بحریہ جہازوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں فوجی کارروائی کے باعث ان کیبلز کی خرابی دنیا کے تمام ممالک کے لیے انفارمیشن سیکیورٹی اور معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

مزیدخبریں