واشنگٹن‘ لندن (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور نسل کشی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بارش کے باوجود سینکڑوں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں بھی مظاہرہ کیا گیا اور فلسطین کو آزاد کراؤ کے نعرے لگائے گئے۔ گلاسگو اور لندن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے اور نسل کشی کی مذمت کی گئی۔ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا اور سیز فائر کے نعرے لگائے۔