مزدوروں کی زندگیاں بچانے والے مسلمان ہیرو کابھارت میں گھر مسمار

Mar 04, 2024

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت دہلی کی شہری انتظامیہ نے اتراکھنڈ ٹنل ریسکیو آپریشن کے مسلمان ہیرو وکیل حسن کا گھر مسمار کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مسلمان وکیل حسن گزشتہ 10 سال سے اس مکان میں رہائش پذیر تھے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں مکان مسمار کرنے کے حوالے کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی، ان کے پاس اس مکان کے قانونی دستاویز بشمول حکومت کی طرف سے جاری کردہ بجلی کے بل بھی موجود ہیں۔دوسری جانب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے)کے حکام کا کہنا تھا کہ وکیل حسن کا گھر سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، گھر کی مسماری سے قبل وکیل حسن کو اطلاع دی گئی تھی اور گھر والوں کو مکان خالی کرنے کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا۔ڈی ڈی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کی کارروائی تھی اور اس میں کسی خاص فرد کو نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم وکیل حسن کا کہنا تھاکہ اگر یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کی مہم کا حصہ ہے تو صرف ان ہی کا مکان کیوں مسمار کیا گیا؟وکیل حسن نے بتایا کہ میں نے انہیں بتایا کہ میں نے اتراکھنڈ میں کیا کیا تھا، جب ان کی تمام مشینیں ناکام ہوگئیں تھیں تب ہم نے مزدوروں کو باہر نکالا تھا، مجھے امید تھی کہ وہ میرا گھر نہیں گرائیں گے۔

مزیدخبریں