وارسا(این این آئی)پولینڈ میں ڈرائیور نے کار، ٹرام سٹینڈ پر کھڑے افراد پر چڑھا دی، واقعے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ مشتبہ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے میں دہشتگردی کا امکان رد کردیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار 33سالہ پولش کار ڈرائیور کا نفسیاتی علاج چل رہا تھا۔