مکہ مکرمہ (اے پی پی)الحرمین الشریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں رمضان المبارک منصوبے کا اعلان ہوگا۔ ایس پی اے کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ کی جانب سے اتوار کو رمضان المبارک منصوبے کے اعلان کی تقریب انتظامیہ کے صدر دفتر میں مکہ مکرمہ میں رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الحرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کے استقبال، انہیں بہترین خدمات کی فراہمی اور سہولت کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
حرمین میں رمضان المبارک منصوبے کا اعلان خصوصی تقریب
Mar 04, 2024