امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا میں سکھوں کا بھارتی سفارتخانوں کے باہر کسانوں کے حق میں احتجاج

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے، ساتھ ہی مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی شہر سان فرانسیسکو میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے بلند کیے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا بھارتی کسانوں سے انصاف کیا جائے۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے شہر وینکور میں بھی سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی بھارتی قونصل خانے کے سامنے مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن