سینٹ الیکشن: سندھ میں سنی اتحاد نے پی پی کی بلامقابلہ منتخب ہونے کی امید پر پانی پھیر دیا

Mar 04, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنی اتحاد کونسل نے پیپلزپارٹی کے دو سینیٹرر کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سندھ سے سینٹ کی 2 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کرائے گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے ایڈووکیٹ نظیراللہ، شازیہ جعفرانی اور علامہ جمیل اظہر نے فارم جمع کرا دیئے۔ بلوچستان سے سینٹ کی 3 خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے 7 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ کاغذات نامزدگی میر عبدالقدوس بزنجو‘ کہدہ بابر‘ مبین خلجی‘ طارق مسوری‘ میر حیربیار ڈومکی‘ دوستین ڈومکی اور کاشف عزیز نے جمع کروائے۔ ادھر الیکشن کمشن سندھ کے ترجمان کے مطابق سینٹ کی 2 خالی نشستوں پر 7 امیدواروں نے 9 کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ترجمان الیکشن کمشن سندھ کے مطابق سات امیدواروں میں 4 کا تعلق پیپلز پارٹی اور تین کا سنی اتحاد کونسل سے ہے۔ 

مزیدخبریں