فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی روکنے کی بجائے پتنگ بازی کرنے والے تھانہ بٹالہ کالونی کے کانسٹیبل حسام کو معطل کر کے ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹی کو انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔ بسنت کے روز تھانہ بٹالہ کالونی کا کانسٹیبل حسام اپنے ساتھیوں کامران اور ارسلان کی چھت پر پتنگ بازی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سی پی او نے نوٹس لیا تھا۔