اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی بدولت سیاست میں متعارف ہونے والے اورشہرت حاصل کرنیوالے آج انکی کردارکشی کررہے ہیں ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگرحقائق کوبھی مدنظررکھاجائے ،،ظہورالہی خاندان کے حقیقی وارثان میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شفاعت حسین ہی ہیں اوراس حقیقت سے انکارممکن نہیں، موجودہ دورمیں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین بھی خاندانی خدمت وتابعداری روایات کوعملی جامہ پہناتے ہوئے بے لوث خدمت وتابعداری کیلئے کوشاں ہیں جس کاواضح ثبوت صرف چھ ماہ میں کروڑوں روپے کے میگاپراجیکٹس کی تکمیل ہے ۔