فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عرفان نے ایکشن لیتے ہوئے تحصیل سمندری اور صدر کے علاقوں میں گوداموں میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 230 بوریاں ضبط، گودام سیل کرا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی چینی عام مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی۔ دکاندار ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔
سمندری، صدر میں ذخیرہ کی گئیں چینی کی 230 بوریاں ضبط، گودام سیل
Mar 04, 2024