مہنگائی کا خاتمہ ترجیح، پاکستان میں ترقی و خوشحالی واپس لائیں گے: عظمیٰ بخاری

Mar 04, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ واپس لائیں گے۔ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عام آدمی کو ترجیح بنیادوں پر ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونا ان کے ویژن کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ عظمی بخاری نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا یہ ان کا سب سے بڑا کریڈٹ ہے۔ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ اگلے پانچ سال تک چیختے چلاتے نظر آئیں گے۔ میاں نواز شریف کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے لیے باعث اعزاز ہوگی۔

مزیدخبریں