کامونکی(نمائندہ خصوصی)لین دین کے تنازعہ پر سالی نے ساتھی کی مدد سے اینٹوں اور ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے بہنوئی کو شدید زخمی کردیا۔ محلہ بختے والا کے نوید سہیل نے اپنی سالی یاسمین کو پانچ لاکھ روپے ادھار دیئے تھے۔گذشتہ روز نوید سہیل اپنے پیسے لینے یاسمین کے گھر گیا تو تلخ کلامی ہونے پرخاتون نے اپنے ساتھی مون مسیح کی مدد سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے نویدسہیل کو شدید زخمی کردیا۔
کامونکی:لین دین تنازعہ، سالی نے ساتھی کی مددسے بہنوئی کو زخمی کر دیا
Mar 04, 2024