نواں کوٹ(نامہ نگار) تھانہ بھکھی کے علاقہ سرگودھا جیوٹ مل کے قریب ڈاکوئوں نے لائن سپرنٹنڈنٹ لیسکو سب ڈویژن بھکھی عثمان یوسف کو روک کر اس سے ہزاروں روپے ،قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا ، موبائل فون سم واپس مانگنے پر اس پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی ،بتایا گیا ہے لائن سپرنٹنڈنٹ فیلڈ سے واپس دفتر جارہا تھا کہ ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا ،پولیس مصروف تفتیش ،ملزموں کو جلد تلاش کرنے کی یقین دہانی کردی۔