طلبا کی تربیت اورذہنی نشوونما کیلئے والدین کو اساتذہ کا ساتھ دینا ہو گا:خرم دستگیر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیرانجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ طلبا کی تربیت اورذہنی نشوونما کے لئے والدین کو اساتذہ کا ساتھ دینا ہو گا،مستقبل کے معمار ہمارے بچوں کا کتابوں سے دور ہونا تشویشناک امر ہے اس لئے انکی کمپیوٹر اور موبائل کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت  ہے کیونکہ ہمیں انہیں میں سے قائد اعظم اور علامہ اقبال ڈھونڈنے ہیں آج کے پروگرام میں بچوں کے ٹیبلوز قابل تعریف تھے جو اس سال پیچھے رہ گئے ہیں انہیں مزید محنت کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دینا ہو گی ہر ناکامی کے بعد کامیابی یقینی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سٹار سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ایجوکیشن بورڈنعیم بٹ نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیںاس موقع پر طلبا وطالبات میں شیلڈ ز اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن