نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ نے میاں محمد شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں میاں محمد شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم پہلا خطاب عوام کی دلی امنگوں کا ترجمان تھا ۔جس میں انہوں نے عوامی مسائل اور ان کے حل کا بہترین انداز میں احاطہ کیا ہے میاں محمد شہباز شریف نے ماضی میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی سپیڈ محنت اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے۔ ان کا انتخاب پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا باعث بننے گا۔