گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن آسیان کمیٹی ان اسلام آباد اور فلپائن کی سفیر ماریہ ایگنس نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے زیراہتمام دو روزہ آسیان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیان ریجن ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ایک اہم ٹریڈ بلاک ہے اور اس فورم کا مقصد گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو آسیان ممالک کے قریب لانا ہے تاکہ ٹریڈ اور اکنامک ایکٹویٹی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر ویتنام،تھائی لینڈ ،برونائی، میانمار، انڈونیشیا، ملائشیا کے سفیروں اور ٹریڈ قونصلروں نے شرکت کی۔ جبکہ اعزازی کونسل جنرل فلپائن عمران یوسف کے علاوہ صنعتکاروں تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ماریہ ایگنس نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس فورم کے ذریعے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو آسیان ریجن میں بزنس بڑھانے کا موقع ملے گا اس موقع پر آسیان کے سات ممالک کے سفیروں نے اپنے ممالک کی معیشت اور کاروباری مواقعوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
آسیان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا اہم ٹریڈ بلاک ہے:ماریہ ایگنس
Mar 04, 2024