گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسند نشین دربار عالیہ چورہ شریف ضلع اٹک پیر سید محمد مطیع قادر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کا سننا سنت رسول ہے۔ تلاوت کلام پاک سے اللہ تعالی کی رحمتیں نازل، برکات و فیوض شامل حال اور بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے، قرآن پاک کی تعلیم دینے اور اسے سینے میں محفوظ کرنے والے سب سے افضل ہیں، قرآن کریم دنیا کے ہر انسان کیلئے ہدایت اور مسلمانوں کے لئے رحمت بنا کر نازل کیا گیا۔