نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بجلی کے بعد سوئی گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ بجلی اور گیس کے مہنگے ترین بلوں نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ نومنتخب حکومت فوری طور پر بجلی اور سوئی گیس کے قیمتوں کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ میں رکھی جائیں ۔اس بات کا مطالبہ چوہدری عنصر علی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایگریکلچرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان بدمست ہاتھی کی طرح اقتدار جنگ میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی غریب مزدور طبقے اور متوسط کاروباری سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔