قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین بلدیہ ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت میر خالد محمود نے کہا ہے کہ قر آن مجید حفظ کرنیوالے بچے اورانکے والدین خوش نصیب ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہوئی۔کیونکہ ایک حافظ قیامت کے دن اپنے والدین اورخاندان کی مغفرت کاذریعہ بنے گا۔انہوں نے کہا قرآن کی تعلیم حاصل کرکے اسے لوگوں تک پہنچانا بھی بڑی نیکی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ‘‘ختم نبوت تحفیظ القرآن اکیڈمی’’میں قرآن پاک حفظ کرنیوالے حفاظ کرائم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں دوران خطاب کیا۔تقریب کی صدارت معروف قاری القرآن قاری عبدلشکور بلوچ نے کی۔اس موقع پر ابراربٹ، ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ختم نبوت تحفیظ القرآن اکیڈمی میں بچوں کو قرآن پاک حفظ کرنے کیلئے داخل کرائیں ۔
بروز قیامت حافظ والدین وخاندان کی مغفرت کاذریعہ بنے گا:میر خالد محمود
Mar 04, 2024