(ن) لیگ نے ہمیشہ خدمت کیلئے اسلامی اصولوں کو اپنایا ہے:وسیم رضا

Mar 04, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں وسیم رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے ہمیشہ اپنے دورِ حکومت میں عوامی خدمت کیلئے اسلامی اصولوں کو اپنایا ہے، مریم نواز شریف پنجاب کو خوشحال بنائیں گی۔ تحریک انصاف کو سیاسی طور پر ملک و قوم کو تقسیم کرنے کی کوششیں ترک کرنا ہوںگی، سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ حکومت سازی کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے تحریک انصاف ملک میں جمہوری رویوں کو فروغ دے ہٹ دھرمی اور جھوٹی انا پرستی کی روش جمہوریت کے لیے زہرقاٹل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی میاں وسیم رضا نے کہاکہ سیاسی مخالفین پنجاب کی ترقی کیلئے جمہوری رویوں کو اپنائیں۔

مزیدخبریں